پرساٹ، کمبوڈیا (شِنہوا)روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم)کے ماہرین کی ایک ٹیم نے مغربی کمبوڈیا کے صوبہ پُرساٹ میں اساتذہ اور مقامی رہائشیوں کو مفت طبی معائنہ اور علاج فراہم کیا۔
نوم کراوانہ ضلع کے ہن سن باکچن چھین ہائی سکول میں منعقد ہونے والے اس ایک روزہ پروگرام نے مقامی لوگوں کو پہلی بار ٹی سی ایم کلچر کے دلکشی کا تجربہ کرنے کا موقع دیا۔
اس تقریب میں درجنوں اساتذہ، مقامی رہائشیوں اور حکام نے صحت سے متعلق مشورے اور علاج حاصل کیا۔
ہن سن باکچن چھین ہائی سکول کے پرنسپل سم سوپھاریت نے کہا کہ ٹی سی ایم کے ماہرین بہت پیشہ ور تھے اور وہ علاج فراہم کرنے سے پہلے بیماریوں کی تشخیص پر توجہ دیتے تھے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ میں نے بھی ٹی سی ایم کا علاج کروایا اور سکون محسوس کیا کہ یہ علاج لوگوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہےاور یہ بہت اچھی بات ہے کہ میڈیکل ٹیم نے ہمارے سکول کے اساتذہ کا علاج کرنے میں اپنا وقت صرف کیا۔
سوپھاریت نے کہا کہ میں یہاں مفت علاج فراہم کرنے پر چینی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں ان کی اچھی صحت اور تمام کوششوں میں کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔


