منگل, دسمبر 2, 2025
ہومانٹرنیشنلآزادو خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع...

آزادو خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع کرینگے، اردوان

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انکا ملک غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھے گا۔

اسرائیل بہانے بنانا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلبا، 830 اساتذہ اور تعلیمی عملے کو شہید کیا گیا، غزہ میں 193 سائنسدان اور ماہرین تعلیم، 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔

غزہ میں 7 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ طلبا کو تعلیم کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے، اسرائیل نے غزہ کے عوام کو بے گھر کر دیا ہے اور انہیں خوراک سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!