منگل, دسمبر 2, 2025
ہومپاکستانپاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لیکر چل رہے ہیں، وزیرخزانہ

پاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لیکر چل رہے ہیں، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، ہم نے معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، پاکستان فرسٹ کے ایجنڈے کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔

پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کیلئے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکانٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا رہی ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری بھیجی جا چکی۔

انہوں کہا کہ جلد پانڈا بانڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق آئندہ ہفتے اجلاس ہو گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!