پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر 24 نومبر کو ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کرنیوالے تفتیشی حکام نے کہا ہے نادرا نے تصدیق کردی ہے کہ تینوں حملہ آور افغان شہری تھے تاہم نادرا کو حملہ آوروں کے بارے مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی رحمن بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے اور تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگانے میں مصروف ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیر استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔
دھماکہ سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔


