منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین میں اکتوبر کے دوران لاٹری کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

چین میں اکتوبر کے دوران لاٹری کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران لاٹری ٹکٹوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 46.89 ارب یوآن (تقریباً 6.62 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے فلاحی نظام کی حمایت کی اعانت کے لئے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ماہ تقریباً 15 ارب یوآن تک پہنچی جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران کھیلوں کی صنعت کی حمایت کرنے والے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 7.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 31.89 ارب یوآن رہی۔

جنوری سے اکتوبر تک ملک بھر میں تقریباً 523 ارب یوآن مالیت کے لاٹری ٹکٹ فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

چین کے لاٹری مینجمنٹ قوانین کے تحت ٹکٹوں کی فروخت سے جمع ہونے والے فنڈز کو انتظامی اخراجات، عوامی فلاحی منصوبوں اور انعامات کی مالی امداد کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!