منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلچین جنوبی افریقہ کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم...

چین جنوبی افریقہ کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم لی چھیانگ

جوہانسبرگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کیا جا سکے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے اور نئی صدی میں اپنے جامع تزویراتی تعاون کے ثمرات حاصل کئے جا سکیں۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات گروپ آف 20 (جی 20) کے 20 ویں اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشا ٹیلے سے ملاقات کے دوران کہی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ اچھے دوست اور بھائی ہیں اور ان کے درمیان گہری دوستی قائم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل راما فوسا سے ملاقات کی تھی اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر اہم اتفاق رائے قائم کیا تھا۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین جنوبی افریقہ کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے اور مزید معیاری اور مسابقتی جنوبی افریقی مصنوعات کو چینی منڈی میں لانے کے لئے تیار ہے اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت اور دستخط کے ذریعے یہ عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ چین افریقی ممالک کے لئے صفر محصولات کے اپنے اقدام کو جنوبی افریقہ میں جلد نافذ کرنے میں مدد کرے گا۔

چینی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جنوبی افریقہ چینی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور ان کے عملے کی حفاظت بہتر بنائے گا۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے نائب صدر پال ماشاٹیلے نے جی 20 اجلاس کی میزبانی کے لئے چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک چین کی پالیسی پر مضبوطی سے قائم ہے اور ان کا ملک چین کے صفر محصولات کے اقدام کو افریقی ممالک میں موقع کے طور پر لیتے ہوئے معیشت، تجارت، صنعت، زراعت، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور عوامی تبادلے بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ نئی صدی میں دو طرفہ جامع تزویراتی تعاون کی مسلسل اور مضبوط ترقی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور جنوبی افریقہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!