ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے نیوزی لینڈ کے 14 رکنی سکواڈ میں شامل ہونے سے ٹام لیتھم، سابق کپتان کین ولیمسن کی واپسی ہوگئی ہے جبکہ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ 14رکنی سکواڈ کے مطابق ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کرینگے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کیلئے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا، گروئن انجری سے صحتیابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔


