منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینبابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں پاکستانی کھلاریوں نے ریکارڈ بنانے کی تاریخ رقم کردی جبکہ پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک ریکارڈ بھی برابر کردیا، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جو بابر اعظم نے سیریز کے ایک میچ میں بابر اعظم نے نصف سنچری بناکر برابر کردیا۔

بابر اعظم نے زمبابے کیخلاف میچ میں 43 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے اپنی 38ویں ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری مکمل کی جس کیساتھ ہی وہ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے۔

38 نصف سنچریوں کیلئے ویرات کوہلی نے 117 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے ہی ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!