منگل, نومبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت، شوگر انڈسٹری نہیں،...

چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار حکومت، شوگر انڈسٹری نہیں، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر پورٹلز کی بندش اور حکومتی ڈیلرز کی وجہ سے ہوا، دیگر وجوہات میں چینی کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پورٹلز بندش سے چینی کی سپلائی کم ہو ئی، حکومت کو بندش سے قیمتیں بڑھنے بارے خبردار کیا گیا مگر حکومت نے ملوں پر دبائو ڈالے رکھا تا کہ غیرضروری درآمدی چینی کو فروخت کیا جائے۔

اعلامئے میںکہا گیاہے کہ عوام کی اکثریت نے درآمدی چینی کو پسند نہیں کیا، سندھ میں پورٹلز بند رکھے گئے تاکہ پورٹ پر درآمدی چینی کو پہلے فروخت کیا جا سکے، جب سے حکومت یہ پابندیاں لگا رہی تھی تب سے چینی کی سپلائی کم ہونے لگ گئی، ان اقدامات سے چینی کی قیمتیں بڑھیں جس کی ذمہ دار شوگر انڈسٹری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضلعی انتظامیہ نے ملوں کو مجبور کیا کہ حکومتی نامزد کردہ ڈیلرز چینی فروخت کریں جنہوں نے مارکیٹ میں اپنے فائدے کیلئے چینی مہنگی فروخت کی۔اعلامئے میں حکومت سے چینی کی بین الصوبائی ترسیل پر غیر آئینی و غیرقانونی پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمتیں معمول پر آنے کا امکان ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!