منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستاناداکارہ حرا مانی کی نئی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی...

اداکارہ حرا مانی کی نئی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

ٹی وی اداکارہ حرا مانی کی نئی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقیدکی جارہی ہے۔

حرا مانی حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں مگر اس بار انکی بولڈ سٹائلنگ مداحوں کو پسند نہیں آئی اور وہ شدید ردِعمل کا نشانہ بن گئیں۔

حرا مانی نے چند روز قبل اپنی دلکش اور سمارٹ تصاویر شیئر کیں جس کیساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ اپنا فیشن خود ہیں، آپکا سٹائل آپ سے ہی شروع ہوتا ہے تاہم انکے اس انداز کو بہت سے صارفین نے غیر مناسب اور ضرورت سے زیادہ بولڈ قرار دیا اور کمنٹ سیکشن میں ملا جلا ردِعمل سامنے آیا مگر تنقید کا پہلو نمایاں رہا۔

صارفین نے کہا یہ حد سے زیادہ بولڈ ہے، ایسا مواد فیملی آڈینس کیلئے مناسب نہیں، اداکارہ کو فیشن کے نام پر ایسے پوزز سے گریز کرنا چاہئے، آپ ایک باوقار اداکارہ ہیں، یہ سٹائل زیب نہیں دیتا۔

کچھ صارفین نے ان پر مغربی فیشن اور ٹرینڈز کی اندھا دھند پیروی کا الزام بھی لگایا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!