منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایوارڈ یافتہ بالی ووڈ موسیقار کا جلال الدین رومی کی زندگی پر...

ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ موسیقار کا جلال الدین رومی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

بالی ووڈ انڈسٹری میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر فلمیں بننے کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں ایک اور اضافہ ہوا ہے اور ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن نے 13ویں صدی کے عظیم صوفی شاعر مولانا جلال الدین رومی کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اس منصوبہ میں ہالی ووڈ پروڈیوسر آرنو کریمر بھی ان کا ساتھ دینگے۔

اے آر رحمن سے ایک انٹرویو کے دوران جب سوال پوچھا گیا کہ آپکو یہ فلم بنانے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے جواب میں کہا جلال الدین رومی کی اپنی منفرد پہچان ہے، جب کسی انسان کو واقعی تکلیف پہنچتی ہے تو اس دکھ سے اسکی زندگی یا روحانیت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے، جہاں گفتگو ثقافتوں اور عقائد سے بالاتر ہوجاتی ہے، وہی رومی کے فلسفے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسان ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں، اچھائی اور برائی کی تقسیم کرتے ہیں لیکن ان سب سے بڑھ کر خدا کا نور ہے جو ہم میں سے ہر ایک میں موجود ہے اور عقائد سے قطع نظر ہمیں انسانیت کے مرکز سے جوڑتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!