منگل, نومبر 25, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکا نہ جانے کا رنج، بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

امریکا نہ جانے کا رنج، بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکی ویزا مسترد ہونے پر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متوفیہ 38 سالہ خاتون ڈاکٹر رہنی کے اہلخانہ کے مطابق بیٹی جب آدھا دن گزر جانے کے باوجود اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تو ماں نے بیٹی کو جگانے کیلئے دروازہ کھٹکھٹایا جب بیٹی نے دروازہ نہ کھولا تو اہلخانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور خاتون کو بیہوش حالت میں پایا بعدازاں ہسپتال پہنچانے پر اِسے مردہ قرار دیدیا گیا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں خاتون ڈاکٹر کے نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں کھانے یا انجیکشن لگانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اہلخانہ کا بتانا ہے کہ خودکشی کے بعد گھر سے ایک نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے ذہنی دباؤ اور ویزا مسترد ہونے کا ذکر کیا ہے، ڈاکٹر رہنی امریکا میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی خواہشمند تھی اس نے کرغزستان سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا مگر ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد وہ مایوسی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی اور کافی پریشان رہنے لگی تھی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!