دبئی کی حکومت نے تین سال کیلئے 302.7 ارب درہم کا بجٹ منظور کرلیا ہے جو 28-2026 کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے، دنیا کی ٹاپ 3 شہری معیشتوں میں شامل ہونا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی آمدن 329.2 ارب درہم جبکہ 5 فیصد سرپلس متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 کیلئے 99.5 ارب درہم اخراجات کی مدمیں منظور کئے گئے ہیں، سماجی شعبے کیلئے 28 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ انفرا اسٹرکچر پر 48 فیصد خرچ کیا جائیگا۔
اس حوالے سے دبئی حکومت نے کہا ہے کہ دبئی کے جی ڈی پی کو 10 برس میں دگنا کیا جائیگا۔
حکومت نے کہا ہے کہ دبئی کیش لیس سٹریٹیجی پر مزید تیزی سے پیشرفت کرنا ہوگی، حکومتی کانٹیکٹ سینٹر سروسز حکومت اور عوام رابطہ مزید آسان بنائیگی۔


