منگل, نومبر 25, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید...

وزیراعظم کی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملکی سالمیت پر حملہ کرنیوالوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین جبکہ شہید ہونیوالے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے خوارج کے حملے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!