چین کا ہینان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) جزیرہ بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے لئے ایک ماہ کی تیاری میں داخل ہو گیا ہے۔
18 دسمبر سے شروع ہونے والے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد ہینان فری ٹریڈ پورٹ میں زیرو ٹیرِف مصنوعات کا حصہ 21 فیصد سے بڑھ کر 74 فیصد ہو جائے گا جبکہ مقامی سیاحت، جدید خدمات اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کےمزید شعبے کھلیں گے۔
چین کے انتہائی جنوبی جزیرہ نما صوبے میں واقع ہینان فری ٹریڈ پورٹ ملک کا سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون ہے۔
چین نے پہلی بار اپریل 2018 میں ہینان میں پائلٹ فری ٹریڈ زون کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
اب تک ہینان فری ٹریڈ پورٹ نے ایک بنیادی ڈھانچہ قائم کر لیا ہے جو مصنوعات، سرمایہ، انسانی وسائل اور اعداد و شمارکے آزاد اور منظم بہاؤ کو آسان بناتا ہے جس کا دارومدار زیرو ٹیرِف، کم شرح ٹیکس اور آسان ٹیکس نظام پر ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژو جو فینگ، نائب صدر، ژِن لونگ ہولڈنگ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ
"ہینان فری ٹریڈ پورٹ کے آنے والے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے ساتھ ہم جو درآمدی مواد حاصل کرتے ہیں وہ مکمل طور پر زیرو ٹیرِف سے فائدہ اٹھا سکےگا جس سے ہمیں نئی مصنوعات تیار کرنے اور اعلیٰ قیمت والی منڈیوں میں مسلسل توسیع کرنے میں مدد ملے گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چینگ این، ڈپٹی منیجر، بزنس ڈیپارٹمنٹ، گرینڈ چائنہ ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ
"جب ہینان فری ٹریڈ پورٹ جزیرہ بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز شروع کرے گا تو ہمیں ہینان کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال اور مرمت کی صنعت کے لئے منڈی میں نمایاں مواقع کی توقع ہے۔ہم جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، شمال مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت آس پاس کے خطوں میں نئے صارفین تیار کرنے اور ہوائی جہاز کی دیکھ بھال اور مرمت کی صنعت کو بتدریج مضبوط کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چی فو لِن، سربراہ، چائنہ انسٹیٹیوٹ فار ریفارم اینڈ ڈیولپمنٹ، ہینان
"ہینان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور کھلے پن کے فوائد کی وجہ سے نہ صرف چین کا آسیان سے رابطہ قائم کرتا ہے بلکہ چین کو بحرالکاہل اور بحرہندسے منسلک کرنے میں بھی منفرد کردار کا حامل ہے۔ آر سی ای پی مارکیٹس کے حوالے سے چین کے رابطے کے لئے ہینان ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہینان کی اہمیت کو صرف 10 کھرب یوآن جی ڈی پی کے ذریعے نہیں ناپا جا سکتا۔ ہینان ایک فعال اور منفرد کردار ادا کرتا ہےجو کوئی اور نہیں نبھا سکتا۔”
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین :
ہینان فری ٹریڈ پورٹ اگلے ماہ خصوصی کسٹمز آپریشنز شروع کرے گا
18 دسمبر سے زیرو ٹیرِف مصنوعات کا تناسب 74 فیصد ہو جائے گا
بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے سیاحت، خدمات اور ٹیکنالوجی میں امکانات بڑھ گئے
فری ٹریڈ پورٹ ملک کا سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون قرار دیا جاتا ہے
پائلٹ فری ٹریڈ زون کے قیام کا باضابطہ اعلان اپریل 2018 میں کیا گیا تھا
منظم تجارتی بہاؤ کے لئے آسان ٹیکس نظام پر مبنی بنیادی فریم ورک کام کرے گا
درآمدی مواد مکمل زیرو ٹیرِف ہونے سے نئی مصنوعات کی تیاری تیز ہو گی
کمپنیوں کو اعلیٰ قیمت والی عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع ملیں گے
ہوائی جہازوں کی مرمت کی صنعت کو ہینان کی منڈی میں نمایاں اضافے کی امید
ہینان چین کو آسیان، بحرالکاہل، بحرہند اور آر سی ای پی مارکیٹس سے جوڑ رہا ہے



