ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومانٹرنیشنلسعودی بین الاقوامی ہفتہ دستکاری شروع، چین کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سعودی بین الاقوامی ہفتہ دستکاری شروع، چین کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ریاض(شِنہوا)تیسرا سعودی بین الاقوامی ہفتہ دستکاری (بانان) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی شہزادی نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں شروع ہو گیا۔

چین، جو اس سال کا مہمان خصوصی ہے، نے ایک خصوصی پویلین قائم کیا ہے جو شوخ سرخ رنگ سے مزین ہے اور اس میں چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے متعدد منصوبے پیش کئے گئے ہیں، جن میں روایتی لکڑی یا دیگر مواد پر روغنی تہہ چڑھانے کا قدیم فن، پنکھا سازی کا ہنر، موم اور رنگوں کے ذریعے کپڑے پر نقش و نگار بنانے کا روایتی فن شامل ہیں۔

نمائش کا انعقاد سعودی ثقافتی کمیشن نے کیا ہے، اس سالانہ پروگرام نے 40 ممالک کے 400 دستکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے تاکہ دستکاری کے شعبے میں عالمی تبادلوں اور باہم سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنایا جاسکے۔ یہ نمائش 26 نومبر تک جاری رہے گی۔

چینی پویلین کا اہتمام چینی روایتی ثقافتی عجائب گھر (سی ٹی سی ایم)نے کیا ہے، اس میں ایک ہزار انتہائی نفیس دستکاریوں کو نمائش کے لئے رکھا گیا ہے اور ایک براہ راست مظاہرہ زون بھی شامل گیا ہے جہاں غیر مادی ثقافتی ورثے کے 20 ماہرین اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

چینی وفد میلے کے مرکزی علاقے میں روزانہ اپنے ثقافتی فن کا مظاہرہ کرے گا، جس میں روایتی فنون جیسے آنہوئی فلاور ڈرم لالٹین رقص، گوانگ ڈونگ اویکننگ لائن ڈانس اور شمالی سیچھوان کا بڑا پتلی تھیٹر شامل ہیں۔

سی ٹی سی ایم کےسربراہ وانگ چھن یانگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک سعودی عرب اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ اور چین۔سعودی ثقافتی ہفتہ منا رہے ہیں۔ چین کی اس نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت خاص اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کےذریعے ہمیں توقع ہے کہ زیادہ سعودی باشندے روایتی چینی ثقافت کی منفرد دلکشی سے قریب سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

سعود ی ثقافتی کمیشن کے شعبہ دستکاری کی ڈائریکٹر دالیہ الحیا نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ اس سال کے بانان میلے میں چین مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ چینی دستکار اتنے نفیس اور منفرد فن پارے لے کر آئے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!