جرمنی میں سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد حکام متحرک ہوگئے ہیں اور ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ مزید نمونے لینے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جرمنی کے صحت کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ(آر کے آئی)کے مطابق سیوریج کے ایک ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا سے پولیو ختم کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔
وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ سیوریج میں وائرس ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نگرانی کا نظام صحیح چل رہا ہے اب تک پولیو کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
ہمبرگ کی صحت انتظامیہ نے بتایا کہ ماہرین کی ٹیم بنائی گئی ہے جو مزید نمونے لے رہی ہے اور آر کے آئی کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے، وزارتِ صحت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ پولیو سے بچا کے لیے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔
آر کے آئی نے کہا لگتا ہے کہ یہ وائرس کسی ایک ایسے شخص سے آیا جو اس وقت ہمبرگ میں موجود تھا اور یہ واقعہ غیر معمولی ضرور ہے مگر حیرت انگیز نہیں۔


