ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومانٹرنیشنلجنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان حصول تعلیم کیلئے...

جنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان حصول تعلیم کیلئے پرعزم

اسرائیلی بربریت اور انسانیت سوز کارروائیوں، مسلسل جنگ، بمباری اور مشکلات کے باوجود غزہ کے نوجوان تعلیم کے حصول کیلئے پرعزم ہیں اور مشکل حالات نے بھی انکے جذبے کو کمزور نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 99 فیصد نمبر حاصل کئے بلکہ ٹاپ پوزیشن بھی اپنے نام کرلی ہے، نتائج کے اعلان کے بعد غزہ کے جنگ زدہ علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کامیابی حاصل کرنیوالی طالبات کے خاندانوں نے تباہ حال اور گھٹن کے ماحول کے باوجود جشن منایا اور اپنی بچیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔

میڈیا کے مطابق امتحانات میں کامیاب ہونیوالے کئی طلباء اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں، تاہم انکے ساتھیوں نے ثابت کیا کہ تعلیم کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!