ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ ترینچینی کمپنیوں کا یورپی یونین پر اعتماد 6 سال کی کم ترین...

چینی کمپنیوں کا یورپی یونین پر اعتماد 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، رپورٹ

برسلز(شِنہوا)ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رکاوٹوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے یورپی یونین میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کا اعتماد 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یورپی یونین کے لئے چائنہ چیمبر آف کامرس اور ایک مشاورتی کمپنی رونلڈ برجر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چینی کمپنیوں نے 2025 میں یورپی یونین کے کاروباری ماحول کو 100 میں سے 61 پوائنٹس دئیے۔ یہ شرح 2019 کے 73 پوائنٹس سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 81 جواب دہندہ کمپنیوں نے بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال کی نشاندہی کی،جس کی وجہ انہوں نےتجارتی معامالات کو سیاسی رنگ دینے، نت نئے قواعد کے بہت زیادہ نفاذ اور ان کی تعمیل کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مزدوری کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور سیاسی رکاوٹیں چینی کمپنیوں پر دہرا دباؤ ڈال رہی ہیں۔ مزدوری کے اخراجات اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دیگر وجوہات میں عالمی سیاسی پیچیدگیاں اور یورپی یونین و رکن ممالک کی چین کے متعلق بدلتی پالیسیاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 40 فیصد جواب دہندہ کمپنیوں نے کہا کہ انہیں چینی شناخت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، جس میں منظوری کے عمل میں تاخیر، سبسڈی کے بہت کم مواقع اور حکام کے ساتھ محدود رابطے شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 90 فیصد کمپنیوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی ڈی رسکنگ پالیسی اور معاشی تحفظ کے وسیع ایجنڈے نے ان کے کاروبار پر منفی اثر ڈالا ہے، جس میں سرمایہ کاری کی سخت جانچ، مارکیٹ میں داخلے کی بڑی رکاوٹیں اور پالیسی کی بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال شامل ہے۔

کمزور جذبات کے باوجود چینی کمپنیوں کی کارکردگی نے مضبوطی دکھائی ہے۔ 2024 میں جن کمپنیوں کا سروے کیا گیا ان میں سے53 فیصد نے زیادہ آمدنی رپورٹ کی اور 40 فیصد نے کہا کہ ان کے منافع میں اضافہ ہوا ہے۔

2025 میں 62 فیصد کمپنیوں نے آمدن میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے اور یورپی بلاک میں سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کسی کمپنی نے کسی بڑی کمی کے منصوبے کے متعلق نہیں بتایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!