ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومپاکستانسینیٹ اجلاس، آرمی، نیوی، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے...

سینیٹ اجلاس، آرمی، نیوی، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

سینیٹ نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلئے۔

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے آرمی اور ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوی ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایوان نے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، اسی سبب ایکٹس میں ترمیم کی ضرورت تھی، آرمی، نیوی اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی ارکان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کی۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ اس بل کو کمیٹی کو بھیجیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے پارلیمانی لیڈر کو فون کیا تھا لیکن وہ مصروف تھے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں بٹھایا، آپ نے کہا تھا یہ آپ کا اختیار ہے، اس بل کو کمیٹی کے سپرد کریں۔

بعد ازاں سینیٹ نے تینوں بل کثرت رائے سے منظور کرلئے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!