صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔
جاری صدارتی آرڈیننس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13ججز پر مشتمل ہوگی۔
جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے ججز ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کا نام بھی زیر غور آیا تاہم جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کے جج کے طور پر وفاقی آئینی عدالت نہ جانے کا اظہار کیا ۔


