ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ تریننوجوان ماہرین چینی زبان چین اور دنیا کے درمیان پل کا کردار...

نوجوان ماہرین چینی زبان چین اور دنیا کے درمیان پل کا کردار ادا کریں،چینی صدر

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے نوجوان ماہرین چینی زبان کو ترغیب دی ہے کہ وہ چین اور غیرملکی تہذیبوں کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے پیغام رساں کا کردار ادا کریں۔

صدر شی نے یہ بات51 ممالک کے61 نوجوان ماہرین چینی زبان کو لکھے گئے جوابی خط میں کہی۔ یہ ماہرین بیجنگ میں جمعہ سے اتوار تک ہونے والی عالمی چینی زبان کانفرنس 2025 میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوان ماہرین چینی زبان نہ صرف چینی زبان اور ثقافت سے بہت محبت کرتے ہیں بلکہ وہ چینی امور کی علوم کی ترقی اور تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کےعمل کو بھی فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نےنوجوان ماہرین چینی زبان سے کہا کہ وہ چین کا سچا، کثیرالجہتی اور وسیع النظری پر مبنی نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنا جاری رکھیں اور اپنی دانش اورصلاحیتوں کوانسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر کے لئے استعمال کریں۔

نوجوان ماہرین چینی زبان نے حال ہی میں صدر شی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے چینی زبان کی تعلیم کے دوران حاصل کئے گئے تجربات اور بصیرت بیان کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چینی زبان کے مطالعے کو مزید گہرا کرنے اور ثقافتی تبادلوں کےفروغ کے لئے کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!