ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ ترینچین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی ضروری...

چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی ضروری ہے، چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ(شِنہوا)چینی نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے بیجنگ میں امریکہ اور چین کے تعلقات کے بارے میں قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایوان گرینبرگ اور صدر سٹیفن اورلِنز سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن حہ لی فینگ نے کہا کہ چونکہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس لئے دونوں ممالک کو ایک سمت میں کام کرنا چاہیے، دونوں سربراہان مملکت کی بوسن اجلاس کے اہم اتفاق رائے اور نتائج کو قائم اور نافذ کرنا چاہیے، تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور اختلافات کا موثر انتظام کرنا چاہیے تاکہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ امید ظاہر کی گئی کہ این سی یو ایس سی آر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں نیا کردار ادا کرے گی۔

امریکی فریق کی طرف سے کہا گیا کہ امریکہ-چین تعلقات کو مستحکم رکھنا بہت اہم ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!