ہفتہ, نومبر 15, 2025
ہومتازہ ترینچین کی اہم تجارتی راہداری کے ذریعے زمینی مال برداری میں اضافہ

چین کی اہم تجارتی راہداری کے ذریعے زمینی مال برداری میں اضافہ

چھونگ چھنگ(شِنہوا)نئی بین الاقوامی زمینی-سمندری تجارتی راہداری (آئی ایل ایس ٹی سی)، جو چین کے مغربی حصے کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے والا نقل و حمل کا اہم راستہ ہے، کے ذریعے اس سال جنوری سے اکتوبر کے دوران سرحد پار زمینی مال برداری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ٹرکوں کے سفر کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ سامان کی مالیت 15 ارب یوآن (تقریباً 2.12 ارب امریکی ڈالر) سے بڑھ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 200 فیصد اور 450 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار چین (چھونگ چھنگ)-آسیان نقل وحمل صنعتی تعاون کانفرنس 2025 میں جاری کئے گئے۔ آئی ایل ایس ٹی سی کی سڑک کے ذریعے مال برداری کی سروس نے 2016 میں آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 30 ارب یوآن مالیت کا سامان منتقل کیا ہے۔

کانفرنس کے دوران زرعی مصنوعات کی تقسیم اور ترسیل کے نظام سے ہم آہنگی جیسے شعبوں میں تعاون کے کل 21معاہدوں پر دستخط کئے گئے جب کہ آسیان اور دیگر ممالک کے شرکاء نے علاقائی ترسیل اور صنعتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

جامع علاقائی اقتصای شراکت داری (آر سی ای پی) صنعتی تعاون کمیٹی کے چیئرمین اور چینی نمائندے شو نِنگ نِنگ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ موجودہ اتفاق رائے پر مزید عملدرآمد کریں، صنعتی تعاون کو مضبوط بنائیں اور علاقائی صنعتوں اور سپلائی چینز کے انضمام کو فروغ دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!