پیر, نومبر 17, 2025
ہومتازہ ترینچین میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران پاور بیٹریوں کی فروخت...

چین میں پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران پاور بیٹریوں کی فروخت 48.9 فیصد بڑھ گئی

چھنگ دو(شِنہوا)چین کی پاور بیٹری کی صنعت نے سال کی پہلے 3 سہ ماہیوں میں مضبوط ترقی برقرار رکھی، جس میں فروخت گزشتہ سال کی نسبت 48.9 فیصد بڑھ کر 786 گیگاواٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کے عالمی پھیلاؤ کے باعث بڑھتی ہوئی مانگ کا نتیجہ ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بن میں جاری 2025 ورلڈ پاور بیٹری کانفرنس میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران چین کی پاور بیٹری کی برآمدات 129جی ڈبلیو ایچ سے تجاوز کر گئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 32.7 فیصد زیادہ ہیں۔

عالمی سطح پر چین نے اس شعبے میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی آلاتی صنعت کے ترقیاتی مرکز کی ایک رپورٹ کے مطابق 6 چینی کمپنیاں 2024 میں دنیا کی 10 بڑی پاور بیٹری کمپنیوں میں شامل رہیں جو مجموعی طور پر عالمی پاور بیٹری کی تنصیب کے حجم کا 67.1 فیصد حصہ رکھتی ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال عالمی پاور بیٹری تنصیب کا حجم 894.4 جی ڈبلیو ایچ تک پہنچ گیا جو 27.2 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ اضافہ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت اور استعمال کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ہوا۔

2025 ورلڈ پاور بیٹری کانفرنس میں چین اور بیرون ملک سے 100 سے زائد کمپنیاں، ماہرین اور صنعت کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جن میں چین کی سی اے ٹی ایل، بی وائی ڈی اور فرانس کی ڈیسالٹ سسٹمز شامل ہیں۔

یہ سالانہ کانفرنس 2022 میں یی بن میں شروع کی گئی تھی جو چین میں پاور بیٹری کا ایک بڑا پیداواری مرکز ہے اور ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 16 فیصد فراہم کرتا ہے۔ منتظمین کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں اس کانفرنس کے دوران 600 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرائی گئیں اور 249 بڑے منصوبوں کے معاہدے ہوئے جن کی مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 300 ارب یوآن (تقریباً 42.4 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!