اتوار, نومبر 16, 2025
ہومپاکستانیہ نہیں ہو سکتا کہ افغانستان ہم پر بمباری کرے اور ہم...

یہ نہیں ہو سکتا کہ افغانستان ہم پر بمباری کرے اور ہم مذاکرات، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ افغانستان سے ہم پر بمباری ہو رہی ہو اور ہم جا کر ان سے کہیں کہ ہم سے مذاکرات کریں، اسلام آباد میں خودکش اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنیوالوں کا افغانستان سے تعلق ہے۔

سینیٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے دونوں واقعات میں ملوث افراد تک پہنچ چکے ہیں، دونوں واقعات میں ملوث افراد افغانی تھے۔

انہوں نے سری لنکا کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع سے بات کی اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی سے متعلق یقین دہانی کروائی۔

قبل ازیں سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے طالبان حکومت کو بار بار کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کو ختم کیا جائے لیکن باز وہ نہیں آ رہے ہیں، حکومت کا سب سے بڑا ہدف پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے وطن بھیجنا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!