وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کا حلف چیف جسٹس پاکستان لیں گے۔
اگر آپ ووٹ دیں تو پارٹی سربراہ چیئرمین یا سپیکر کو ریفرنس بھیج سکتا ہے، ریفرنس آیا ہو تو چیئرمین رکن کو جواب کا موقع دینگے پھر الیکشن کمیشن بھیجتے ہیں، پھر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد فیصلہ ہوتا ہے اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے، جب تک یہ کارروائی نہیں ہوتی وہ ارکان رکن ہیں، رکن کو تحریری استعفیٰ دینا ہے۔
انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے تو رکن کو کہہ دیا تھا کہ ہم آپکو ایوان واپس لے آئینگے، اکثر یہ ہوتا ہے کہ رکن کو پارٹی کی ہدایت ملی نہیں ہوتی، اس پر چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا تھا میں استعفیٰ دے رہا ہوں، میرے پاس ابھی تک رکن کا کوئی تحریری استعفیٰ نہیں آیا ہے، جب استعفیٰ دیتے تو میرے پاس آتا، کسی رکن نے استعفیٰ نہیں دیا، انکا استعفیٰ آیا ہے نہ منظور ہوا ہے ۔


