پیر, نومبر 17, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومانٹرنیشنلجوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے 32 کمپنیوں اور افراد پر...

جوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے 32 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگرام کیلئے پرزے اور آلات فراہم کرنے میں مدد کرنے والی 32 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، پابندیوں کی زد میں آنیوالوں میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کیلئے کام کرنیوالے افراد بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے نفاذ اور ایران کے جارحانہ ہتھیاروں کے پروگرام کو روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

پابندیاں اقوامِ متحدہ کی ان پابندیوں کی حمایت میں لگائی گئی ہیں جو 27 ستمبر کو ایران پر دوبارہ عائد کی گئی تھیں، ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے بعد ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پابندیاں ایران کے جوہری، بیلسٹک میزائل اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کیساتھ ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنیوالی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے ہیں، تمام ممالک اقوامِ متحدہ کی ان پابندیوں پر مکمل عمل کریں اور ایران کو ہتھیاروں یا میزائل سازی میں استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجی یا سامان فراہم نہ کریں۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کا مقصد ایران کے جارحانہ میزائل پروگرام کو روکنا اور پاسدارانِ انقلاب کو ایسے وسائل تک رسائی سے محروم کرنا ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں، امریکا تیسرے ممالک میں موجود اداروں پر بھی پابندیاں لگاتا رہے گا تاکہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کیلئے سامان فراہم کرنیوالے نیٹ ورکس کو روکا جا سکے کیونکہ یہ سرگرمیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!