سیمنز ہیلتھینرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ مونٹاگ نے کہا ہے کہ چین کمپنی کی عالمی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف ایک بڑی منڈی ہے بلکہ جدت کے بڑھتے ہوئے مرکز کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): برنڈ مونٹاگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیمنز ہیلتھینرز اے جی
"چین ہمارے لئے ایک طرف بہت اہم منڈی ہے اور دوسری طرف یہ جدت کا اہم ماخذ اور ہمارے عالمی نیٹ ورک کا لازمی حصہ بھی ہے۔ جب بھی میں چین میں ہوتا ہوں نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور انہیں اپنانے کی رفتار سے بے حد متاثر ہوتا ہوں۔ چین ہمارے عالمی جدت کے عمل میں بھی بڑھ چڑھ کر مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔”
کمپنی چین میں 30 برس سے زائد عرصہ سے کام کر رہی ہے۔ اس کے ملازمین کی تعداد 8 ہزار ہے جن میں تقریباً ایک ہزار انجینئر ہیں جو مقامی اور عالمی منڈی کے لئے مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ سیمنز ہیلتھینرز نے چین میں 6 تحقیق و ترقی اور 2 جدت کے مراکز قائم کئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عزم ہے کہ وہ چین کی ترقی میں ایسا کردار ادا کریں جس کے فوائد عالمی سطح پر محسوس کئے جا سکیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): برنڈ مونٹاگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیمنز ہیلتھینرز اے جی
"ہم چاہتے ہیں کہ ایک طرف ہم چین کے لوگوں کی صحت میں بڑا اور فعال کردار ادا کریں تو دوسری طرف چین کی جدت کی طاقت کو مزید فروغ دینے میں مدد بھی کریں۔ ہم اپنی چینی ٹیم اور شراکت داروں کی جدت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ چین نے جو ترقی کی ہے دنیا کے دیگر حصے بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔”
سیمنز ہیلتھینرز شنگھائی اور شین زین میں اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے نئی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس میں ایک بڑا میگنیٹک ریزونینس سینٹر بھی شامل ہے جو مقامی تحقیق، پیداوار اور سپلائی چین کی مضبوطی کو فروغ دے گا۔
کمپنی جدت پسندی کے اپنے مراکز کے ذریعے نئے مقامی کاروباروں اور اہم طبی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے۔
چین کے ہسپتال اپنی سہولیات کو جدید بنا رہے ہیں۔ یہاں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل امیجنگ اور درست تشخیص جیسی ٹیکنالوجیز وسیع پیمانے پر استعمال میں آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے مونٹاگ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چینی منڈی زیادہ تر معیار اور جدت کی بنیاد پر ترقی کرے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): برنڈ مونٹاگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سیمنز ہیلتھینرز اے جی
"اور میں سمجھتا ہوں کہ جب بڑے پیمانے پر ہر مریض کے لئے درست اور مناسب علاج فراہم کرنا ہو تو ایک ہی طریقے کو بار بار آزمائے بغیر صرف ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل طریقےہی استعمال کئے جائیں۔ اس طرح چین کا صحت کا نظام نہ صرف دنیا کے لئے ایک مثال بن سکتا ہے بلکہ چینی عوام کے لئے بھی بہت اہم ہے۔”
ایرلانگن، جرمنی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سیمنز ہیلتھینرز کے لئے چین ایک اہم منڈی اور جدت کا مرکز ہے
کمپنی کے 8 ہزار ملازمین میں ایک ہزار انجینئر شامل ہیں
کمپنی نےچین میں تحقیق و ترقی کے 6اور جدت کے 2مراکز قائم کئے
سی ای او برنڈ مونٹاگ نے جدت کے فروغ کو اپنی ترجیح قرار دیا
چینی عوام کی صحت میں بڑا اور فعال کردار ادا کرنا ہمارا مقصد ہے
شنگھائی اور شین زین میں کمپنی نےسرمایہ کاری میں اضافہ کیا
نئے مقامی کاروباروں اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون بھی جاری
جدید ٹیکنالوجی کے وسیع استعمال سے معیار اور جدت میں اضافہ ہوا



