اتوار, نومبر 16, 2025
ہومپاکستانپشاور پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 2 خواتین سمیت 17 ملزمان...

پشاور پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 2 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق سی سی پی او پشاور کی ہدایت پر پولیس نے سب انسپکٹر نصیب خان کی سربراہی میں گزشتہ شب تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود شریف آباد میں غیر اخلاقی محفل پر چھاپہ مارا، اس دوران 2 لڑکیوں سمیت 15 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد نے ڈانس کی محفل جمائی ہوئی تھی جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایت پر شہر میں غیر اخلاقی تقریبات، منشیات استعمال اور سماجی بے راہ روی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائینگی ۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!