اتوار, نومبر 16, 2025
ہومپاکستانپاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو...

پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو طلب

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے اجلاس 8 دسمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت 1ارب ڈالر جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں 20کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ پاکستان اور صومالیہ کیساتھ ایس ایل ایز کی منظوری کیلئے 8دسمبر کو بھی دو الگ الگ اجلاس منعقد کرے گا۔

بورڈ میٹنگ سے قبل توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ایک تکنیکی مشن کی تیار کردہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسٹک (جی سی ڈی)اسسمنٹ رپورٹ جاری کرے گا جو ای ایف ایف کے تحت کلیدی ساختی معیارات میں سے ایک ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!