راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی سہولت کاری میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی راولپنڈی کے مطابق سہولت کاروں و ہینڈلرز کو پیر ودھائی، ڈھوک کشمیریاں اور پشاور میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 5افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، کس سہولت کار نے حملہ آور کو کیا کیا مدد کی اس کا تعین کیا جارہا ہے، حکام کے مطابق حملہ آور 26 نمبر چونگی گولڑہ سے پہلے ایک آن لائن بائیکیا سروس کے ذریعے ماسک پہن کر آیا تھا۔


