اتوار, نومبر 16, 2025
ہومپاکستانپنجاب، پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق، کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا...

پنجاب، پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق، کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا

پنجاب حکومت نے پرانے مینوئل اسلحہ لائسنس کی توثیق اور کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فیصلے کے تحت انفرادی، ادارہ جاتی اور سکیورٹی کمپنیوں کے مینوئل اسلحہ لائسنسوں کی ری ویلیڈیشن و کمپیوٹرائزیشن کا عمل روک دیا گیا ہے، نئے فیصلے کے تحت مینوئل اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام سابق احکامات فوری طور پر کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے مارچ تا نومبر کمپیوٹرائزڈ کئے گئے اسلحہ لائسنس بارے رپورٹس طلب کرلی ہے۔

علاوہ ازیں صوبے میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے اور ڈی ویپنائزیشن مہم کیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے مفصل رپورٹس 13 نومبر تک طلب کرلی گئی ہیں۔

تمام اضلاع سے مارچ تا نومبر موصول ہونیوالی درخواستوں اور جاری حکم ناموں کے بارے میں رپورٹس مانگی گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!