تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک الٰہی بخش میں کھانے کا بل مانگنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملازم رمضان نے عبیداللہ نامی گاہک سے کھانے کے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر وہ سیخ پا ہوگیا اور اپنے بھائی کیساتھ آ کر فائرنگ شروع کردی، دو گولیاں رمضان کی ٹانگ میں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا جس پر اسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔


