عدالت نے علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جمعرات کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کیخلاف 26 نومبر احتجاج مقدمات پر سماعت کی۔
دیگر ملزمان عدالت حاضر ہوئے جبکہ علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے 10ویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے صادق آباد پولیس کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دیا۔
بعد ازاں کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


