ریاض(شِنہوا)جنوبی افریقہ دسمبر میں تقریباً 250 ٹور آپریٹرز کو چین بھیجے گا تاکہ وہ چینی زبان سیکھ سکیں اور چینی ثقافت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
جنوبی افریقہ کی وزیر سیاحت پیٹریشیا ڈی لیلے نے افتتاحی سیاحت فورم کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ چین یقینی طور پر ہماری سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ یہ فورم جمعرات تک جاری رہے گا۔
جنوبی افریقن وزیر سیاحت نے جنوبی افریقہ کے ویزا سہولت پروگرام کو اجاگر کیا جو چینی شہریوں کو سفارتخانے جانے کے بجائے منظور شدہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے درخواست دینے کی اجازت دیتا ہے۔
ڈی لیلے نے بتایا کہ جنوبی افریقہ نے چین کے مختلف صوبوں میں کئی تشہیری روڈ شوز منعقد کئے ہیں اور بیجنگ کے لئے روزانہ پرواز برقرار رکھی ہوئی ہے۔
ڈی لیلے نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سیاحت کے شعبے میں تعاون جاری ہے جس میں ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جو چینی سیاحوں کو جنوبی افریقہ میں نیا سال منانے کی ترغیب دیتی ہیں۔


