جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومتازہ ترینچینی شاہی مقبرے سے دریافت ہونے والی’’گیتوں کی کتاب‘‘ اب تک...

چینی شاہی مقبرے سے دریافت ہونے والی’’گیتوں کی کتاب‘‘ اب تک ملنے والی سب سے مکمل قدیم کتاب قرار

نان چھانگ(شِنہوا)ماہرین آثار قدیمہ نےچین کی اب تک ملنے والی سب سے قدیم مکمل "گیتوں کی کتاب” کی دریافت کی تصدیق کی ہے، جو بانس پر لکھی گئی ہے ،یہ چھن (221-207قبل مسیح) اور ہان(202 قبل مسیح تا 220 بعد مسیح) دور سے تعلق رکھتی ہے، یہ مسودہ تقریباً 2000 سال پرانا ہے۔

بانس پر ہاتھ سے لکھا ہوا یہ نسخہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے دارالحکومت نان چھانگ میں ہائی ہون کے مارکوئس کے مشہور مقبرے سے دریافت ہوا تھا۔

جیانگ شی کے صوبائی ادارہ بر ائے ثقافتی آثار و آثار قدیمہ کی مقبرے کی کھدائی کرنے والی ٹیم کے سربراہ یانگ جون نے ایک سیمینار میں بتایا کہ انفرا ریڈ جانچ نے واضح طور پر کلیدی معلومات کی نشاندہی کی ہے کہ اس کتاب میں 305 نظمیں اور 7274 سطریں شامل ہیں جس سے ثابت ہوتا ہےکہ جب اس کلاسیکل تصنیف کو مقبرے میں دفنایا گیا تھا تو اس وقت یہ اپنی مکمل شکل میں موجود تھی۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے شعبہ قدیم تاریخ سے وابستہ محقق یانگ بو نے کہا کہ بانس کی ہر چھڑی 23سینٹی میٹر لمبی اور 0.8 سینٹی میٹر چوڑی ہے، ہر چھڑی 20 سے 25 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے تین ڈوریوں سے باندھا گیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نسخہ مغربی ہان دور (202 قبل مسیح-25 بعد مسیح) میں کنفیوشس کے مطالعے کے لئے سرکاری نصابی کتاب تھا۔مقبرے کے مالک مارکوئس لیو حہ اس کتاب کے رجسٹرڈ طالب علم تھے جس سے اس دریافت کا تاریخی ریکارڈ کے ساتھ براہ راست تعلق ظاہر ہوتا ہے۔ لیو بادشاہ وو کے پوتے تھے جن کے دور کا شمار چین کے سب سے خوشحال ادوار میں ہوتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!