بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے اس اعلان کو نوٹ کر لیا ہے کہ 10 نومبر سے ایک سال کے لئے وہ ایک ضابطے پر عملدرآمد میں توقف کر رہا ہے، جو برآمدی کنٹرول کی پابندیاں ایسے اداروں پر بڑھاتا ہے جو 50 فیصد یا اس سے زیادہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل فریقوں کی ملکیت میں ہوں۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو امریکہ نے کوالالمپور میں چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پائے گئے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے طور پر اٹھایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نام نہاد 50 فیصد ملکیت کے اصول کی ایک سالہ معطلی کے بعد کے انتظامات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مشاورت کے اصولوں کے تحت امریکہ کے ساتھ مکالمے اور رابطے کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طور پر حل کرنے اور دونوں ممالک کی کمپنیوں کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین عالمی صنعتی و سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کا بھی خواہاں ہے۔


