جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومپاکستانکسی صورت 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کسی صورت 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی صورت 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، نواز شریف پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہوچکے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں، نواز شریف خیال کر رہے تھے مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کیلئے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سے پوچھیں پرویز اشرف حکومت کیخلاف کیا آپ پٹیشن لے کر افتخار چوہدری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کر ممیو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے؟۔

انہوں نے واضح کیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ہم واک آئوٹ بھی کریں گے، احتجاج بھی کریں گے اور تقریریں بھی کریں گے، ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہم ان ترامیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!