منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینچین کو امریکہ سے سمندری و جہاز سازی شعبوں میں منصفانہ مسابقت...

چین کو امریکہ سے سمندری و جہاز سازی شعبوں میں منصفانہ مسابقت کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کی توقع

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ بین الاقوامی جہاز رانی اور جہاز سازی کی منڈیوں میں منصفانہ مسابقتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ اسی سمت میں کام جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں سے متعلق سیکشن 301 کی تفتیشی کارروائیوں کے نفاذ کو ایک سال کے لئے معطل کرنے پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسی دن چین نے بھی گزشتہ ماہ ماہ نافذ کئے گئے اپنے جوابی اقدامات کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ وہ اہم اقدامات ہیں جو دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرنے اور کوالالمپور میں ہونے والے چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے اٹھائے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین متعلقہ امور پر امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!