جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومLatestچین بین الاقوامی درآمدی نمائش شعبہ تجارت میں عالمی مفاد عامہ...

چین بین الاقوامی درآمدی نمائش شعبہ تجارت میں عالمی مفاد عامہ کی سرگرمی ہے، کرغز ماہر معاشیات

بشکیک(شِنہوا)ایک کرغز ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) بین الاقوامی تجارت میں عالمی مفاد عامہ کی سرگرمی ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی صارف منڈی میں داخل ہونے کا ایک کلیدی راستہ ہے۔

جیسا کہ آٹھویں سی آئی آئی ای بدھ کو شنگھائی میں شروع ہو گئی ہے، معاشیات کے پروفیسر اور کرغزستان میں بین الاقوامی ہائیر سکول آف میڈیسن کے وائس ریکٹر تولون بیک عبدیروف نے کہا کہ یہ نمائش کاروباری ماحول کی بہتری میں مدد فراہم کرتی ہے، چین اور غیرملکی کاروباری اداروں میں مفید تعاون کو مضبوط بناتی ہے۔

انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے کھلے پن کا واضح اشارہ دیا ہے اور اسے ٹھوس اقدامات، جس میں منظم اجلاسوں کے شیڈول سے لے کر شرکاء کے لئے جامع خدمات اور ضابطہ کاری و کسٹم کی معاونت شامل ہے، کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب اقدامات سے غیر ملکی ترسیل کنندگان کے لئے معلوماتی اور لین دین کے اخراجات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال سی آئی آئی ای کا نمائشی علاقہ 3 لاکھ 67 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے، گزشتہ سال مجموعی طور پر 3 ہزار 496 کمپنیاں اس میں شریک ہوئی تھیں، اس سال اس تعداد سے 600 سے زیادہ نئے نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس نمائش کی گہرائی اور حجم کی عکاسی کرتا ہے، چین کی میکرو اکنامک بنیادیں بدستور مضبوط ہیں، بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مثبت پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2025 میں بھی چینی معیشت کی مضبوط ترقی جاری رہے گی۔ چین  بدستور عالمی طلب کے لئے ایک مرکزی ستون کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی ای نئی مصنوعات کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور عالمی ترقی کے پس منظر میں چین نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن پر زور دیا ہے، یہ صرف نعروں کی حد تک محدود نہیں بلکہ ٹھوس قواعدکے ذریعے ایسا کیا گیا ہے جو حقیقت میں مارکیٹ میں داخلے کی لاگت کو کم کرتے ہیں۔

اس سال کرغزستان پہلی بار سی آئی آئی ای میں حصہ لے رہا ہے، جسے عبدیروف نے بروقت آغاز قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!