جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومChinaدریائےیانگسی پر بنایا جانے والا تاروں سے معلق چین کا پہلا دو...

دریائےیانگسی پر بنایا جانے والا تاروں سے معلق چین کا پہلا دو منزلہ پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے  آنہوئی کےشہر تونگ لنگ میں تاروں سے معلق ملک کا پہلا دو منزلہ  پل ’دی تونگ لنگ یانگسی  دریا تیسرا پل‘ جمعرات کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

آنہوئی صوبے میں دریائے یانگسی پر تعمیر کیا جانے والا یہ 11 واں  پل ایک ایسا منصوبہ ہے جو ایکسپریس ویز، بین الاضلاعی ریلویز اور مال بردار لائنوں کو یکجا کرتا ہے اور ریل و آبی ذرائع کے درمیان مربوط نقل و حمل کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ جمعرات کو پل کے 11.9 کلومیٹر طویل سڑک کے حصے کو سب سے پہلے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

توقع ہے کہ یہ پل دریائے یانگسی طاس کے خطے میں جامع نقل وحمل کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا اور علاقائی اقتصادی ترقی میں نئی جان ڈالے گا۔

یہ پل نہایت اعلیٰ ماحولیاتی معیار کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے کیونکہ یہ تونگ لنگ دریا کے ڈولفن قومی قدرتی تحفظ گاہ اور پینے کے پانی کے محفوظ شدہ منبع سے گزرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!