پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے ابتداء میں وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان ٹیم میں ابرار احمد اور حسن نواز کی جگہ فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم میں لیزاڈ ولیمز اور لنگی نگیدی کی جگہ نقابا پیٹر اور ناندرے برگر کو شامل کیا گیا ہے۔


