جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومLatestلاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو اغواء خاتون زندہ یا مردہ برآمد...

لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو اغواء خاتون زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو اغوا خاتون زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبوں اور گینگز کو چیک کرنے کی مہلت دی جائے ، فوزیہ بی بی جاتے ہوئے خود سامان پیک کر کے لے گئی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوزیہ کو جن اٹھا کر لے گئے۔

آئی جی نے کہا کہ 109فون نمبرز کی سی ڈی آر لے کر چیک کیا جن سے فوزیہ کی ساس کے رابطے تھے، فوزیہ پر گھر میں تشدد کیا جاتا رہا، خدشہ ہے قتل کردیا گیا ہے۔

عدالت نے خاتون کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کیا جائے۔ بعد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

China space exploration VLBI. network Radio telescope-Xinhua 27-12-2024
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!