جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومLatestٹرمپ کا پاکستان سے جنگ میں بھارت کے 8 طیارے گرنے کا...

ٹرمپ کا پاکستان سے جنگ میں بھارت کے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ میں بھارت کے 8 طیارے گرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکہ کی خودمختاری کھو دی ہے۔

ایک کمیونسٹ امریکہ کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں۔

China space exploration VLBI. network Radio telescope-Xinhua 27-12-2024
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!