جمعہ, نومبر 7, 2025
ہومChinaچین اور جارجیا کو کثیرجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے اصولوں کو...

چین اور جارجیا کو کثیرجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے، چینی وزیراعظم

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے وفود کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے سے ملاقات کی۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اور جارجیا کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہیں اور چین جارجیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرکے دوطرفہ تعاون میں مسلسل بہتری لانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری اور رابطے جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے اور ڈیجیٹل معیشت، نئی توانائی اور مصنوعی ذہانت جیسے نئے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ جارجیا چینی کمپنیوں کے لئے بہتر کاروباری ماحول فراہم کرتا رہے گا۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور جارجیا دونوں عالمی جنوب کے ممالک ہیں، اس لئے انہیں کثیرجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے اصولوں کو فروغ دینا چاہیے اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انصاف اور برابری کا بھی دفاع کرنا چاہیے۔

شنگھائی میں منعقدہ آٹھویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کے لئے آئے جارجیا کے وزیراعظم ایراکلی کوباخیدزے نے کہا کہ جارجیا چین کے ساتھ ہر سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے اور تعاون و عوامی تبادلوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں چین نے ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر عالمی امن، انصاف اور برابری کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس طرح ایک غیر مستحکم دنیا میں استحکام پیدا کیا ہے۔

ملاقات کے بعد چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور جارجیا کے وزیراعظم نے تجارت، مصنوعی ذہانت، زراعت، ماحولیاتی تحفظ، معائنہ و قرنطینہ، ثقافت اور ہوابازی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

چین۔ہینان۔امر یکی وکیل۔کنگ فو
+ posts

چین کے شہر ڈینگ فینگ میں شاؤلین ایپو مارشل آرٹس اسکول میں محمد اللہ ڈرنکن فسٹ کی مشق کررہا ہے۔ (شِنہوا)

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!