منگل, نومبر 4, 2025
ہومLatestاڑنے والی گاڑیوں کی پہلی فیکٹری نے چین میں آزمائشی پیداوار کا...

اڑنے والی گاڑیوں کی پہلی فیکٹری نے چین میں آزمائشی پیداوار کا آغاز کر دیا

گوانگ ژو(شِنہوا)چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی ایکس پینگ کے ذیلی ادارے ایکس پینگ ایئروایچ ٹی نے بڑے پیمانے پر اڑنے والی گاڑیوں کی پیداوار کے لئے بنائی گئی دنیا کی پہلی سمارٹ فیکٹری میں آزمائشی پیداوار کا آغاز کردیا۔ یہ اگلی نسل کی ٹرانسپورٹ کی تجارت میں ایک سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو کے ضلع ہوانگ پو میں واقع ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا یہ پلانٹ اپنی ماڈیولر فلائنگ کار "لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر” کا پہلا جدا ہونے والا برقی طیارہ تیار کر چکا ہے۔

یہ فیکٹری سالانہ 10 ہزار الگ ہونے کے حامل فضائی ماڈیولز تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے جبکہ ابتدائی پیداواری صلاحیت5 ہزار یونٹس ہوگی۔ یہ سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل اپنی نوعیت کی ایسی فیکٹری ہے جو مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد ہر 30 منٹ میں ایک جہاز تیار کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

کمپنی کے مطابق ایکس پینگ ایئرو ایچ ٹی کو اب تک تقریباً 5 ہزار اڑنے والی گاڑیوں کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں جن کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور ترسیل 2026 میں متوقع ہے۔

یہ اڑنے والی گاڑی 6 پہیوں والی زمینی گاڑی پر مشتمل ہے جسے مدر شپ کہا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ایک علیحدہ ہونے والا برقی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ (ای وی ٹول) جہاز منسلک ہوتا ہے۔

ای وی ٹول جہاز خودکار اور دستی دونوں پرواز کے موڈز رکھتا ہے۔ خودکار موڈ میں یہ سمارٹ روٹ پلاننگ، ایک بٹن سے ٹیک آف اور لینڈنگ جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

تقریباً 5.5 میٹر لمبی یہ گاڑی عام سڑکوں پر لائسنس کے ساتھ چلائی جا سکتی ہے اور عام پارکنگ مقامات پر کھڑی کی جا سکتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!