منگل, نومبر 4, 2025
ہومBusiness & Financeچین کے 240 گھنٹے کے بغیر ویزا مختصر قیام کے پروگرام میں...

چین کے 240 گھنٹے کے بغیر ویزا مختصر قیام کے پروگرام میں گوانگ ڈونگ کی مزید بندرگاہیں شامل

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ملک کے 240 گھنٹے کے بغیر ویزا مختصر قیام کے پروگرام میں گوانگ ڈونگ صوبے کی مزید 5 بندرگاہوں کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی کھلے پن کی پالیسی کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

نئی کھولی گئی 3 بندرگاہیں گوانگ ژو، ژوہائی کے ہینگ چھن اور ژونگ شان میں واقع ہیں، جب کہ دیگر میں ہانگ کانگ۔ژوہائی۔مکاؤ پل اور گوانگ ژو۔شین ژین۔ہانگ کانگ ایکسپریس ریلوے لنک کا ویسٹ کولون سٹیشن شامل ہے۔

بدھ سے نافذالعمل ہونے والی نئی پالیسی کے تحت 240 گھنٹے کے بغیر ویزا مختصر قیام کے پروگرام میں شامل بندرگاہوں کی تعداد 60 سے 65 ہو جائے گی۔

این آئی اے کے مطابق 55 اہل ممالک کے باشندے جو مخصوص شرائط پر پورا اترتے ہیں، ان 65 میں سے کسی بھی بندرگاہ کے ذریعے چین کے 24 صوبائی سطح کے خطوں میں داخل ہو سکتے ہیں اور کسی تیسرے ملک جاتے ہوئے چین میں 240 گھنٹے یا 10 دن بغیر ویزے کے قیام کر سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!