منگل, نومبر 4, 2025
ہومBusiness & Financeجدید سمارٹ زراعت سے کیوی فروٹ کی چینی صنعت فروغ پا رہی...

جدید سمارٹ زراعت سے کیوی فروٹ کی چینی صنعت فروغ پا رہی ہے

شی آن(شِنہوا)ایک تیز رفتار چھانٹی والی لائن پر ہر کیوی فروٹ کی 240 بار تمام زاویوں سے تصویر لی جاتی ہے تاکہ بالائی نقائص کا پتہ لگایا جا سکے جبکہ قریبی انفراریڈ سکینرز اس کی اندرونی مٹھاس، سختی اور خشک مادے کا اندازہ لگاتے ہیں۔ چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں واقع یہ سہولت کیوی فروٹ کی ملکی صنعت جدید بنانے کی کوشش کی ایک عملی مثال ہے۔

ژوژی کاؤنٹی میں نئے کھولے گئے ژوژی کیوی فروٹ انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ ڈیمانسٹریشن سنٹر میں ہر حرکت درستگی اور مقصد کے ساتھ ہو رہی ہے۔

ناروے کی کمپنی ٹومرا کے فراہم کردہ اور شی آن ایگریکلچرل انویسٹمنٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے متعارف کردہ 6 رویہ چھانٹی لائن ہر کیوی فروٹ کا اندرونی اور بیرونی طور پر باریک بینی سے معائنہ کرتی ہے۔ ہر ڈبے کو ایک منفرد کوڈ دیا جاتا ہے تاکہ باغ سے لے کر مارکیٹ تک قابل سراغ معیار کا کنٹرول یقینی بنایا جا سکے جو پریمیم برانڈ کی ساکھ کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔

موسم سے ہٹ کر سپلائی اور ’’کھانے کے لئے تیار‘‘ تازگی کو یقینی بنانے کے لئے مرکز میں 20 ہزار ٹن گنجائش والی اعلیٰ معیار کی ذہین کولڈ سٹوریج سہولت نصب کی گئی ہے۔

جدید ریفریجریشن نظام اور موصل مواد اندرونی درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کو صرف پلس یا مائنس 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھتے ہیں، جس سے پھلوں کے پانی کے ضیاع میں کمی آتی ہے اور سال بھر فروخت ممکن ہوتی ہے۔

شی آن اربن گرین ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر حہ لیان دی نے کہا کہ یہ مرکز محض مشینوں کا مجموعہ ہونے کے بجائے ایک مکمل طور پر مربوط صنعتی سلسلہ قائم کرنے کا ہدف رکھتا ہے جو اقسام کی ترقی، معیاری شجرکاری، ذہین چھانٹی، سمارٹ کولڈ چین لاجسٹکس اور برانڈ سازی کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انتظامی پلیٹ فارمز روایتی زرعی ذہنیت کو جدید صنعتی ذہنیت میں بدل رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!