پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestغزہ میں کارروائیوں کیلئے امریکہ کی اجازت مطلوب نہیں، نیتن یاہو

غزہ میں کارروائیوں کیلئے امریکہ کی اجازت مطلوب نہیں، نیتن یاہو

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں کیلئے امریکہ کی اجازت مطلوب نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے، رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں امریکہ کو رپورٹ کی جاتی ہیں مگر کسی قسم کی اجازت نہیں لی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دوں گا اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اعلی سطح پر سیکیورٹی کی ذمہ داری خود لیتا ہوں، اسے کسی صورت ترک نہیں کروں گا، اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے، اپنی فوج کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!